پاکستان
Time 25 اپریل ، 2021

کورونا کیسز میں اضافہ، لاہور کے 15 علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کیسز  میں اضا فے  پر لاہور کے 15 علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے سبب لاہور کے 15 علاقوں میں 7 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب  پنجاب کے مختلف علاقوں میں نافذ لاک ڈاؤن میں 17 مئی تک تو سیع کر دی گئی ہے۔

کورونا ایس او پیز کے تحت پنجاب میں کاروباری مراکز  شام 6 بجے بند کر  دیے جائیں گے جبکہ  ہفتہ اور  اتوار کو  مکمل تعطیل ہو گی۔

 مزید برآں لاک ڈاؤن کے دوران  تفریحی پارکس، سینما ہالز ، اسپورٹس ایونٹس، ثقافتی تہوار اور  اجتماعات پر بھی  مکمل پابندی عائد ہوگی۔

 ادھر عالمی وبا کورونا کے کیسز میں اضافے کے باعث ضلع لوئر دیرکے بھی 9 علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔


مزید خبریں :