Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
29 اپریل ، 2021

عرفان خان کی پہلی برسی پر مداحوں کی جانب سے خراج تحسین

فوٹو: فائل

بالی وڈ اور ہالی وڈکی 100سے زائد فلموں میں کام کرنے والے معروف بھارتی اداکار عرفان خان کے انتقال کو  ایک سال ہوگیا ہے اور  مداح  آج  ان کی  پہلی برسی منا رہے ہیں۔ 

53 سالہ عرفان خان گذشتہ سال 29 اپریل کو انتقال کرگئے تھے، وہ کولون (بڑی آنت) کے انفیکشن کے باعث ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

عرفان خان کئی ماہ سے کینسر کے خلاف جنگ بھی لڑ رہے تھے اور چند ماہ قبل لندن میں زیر علاج رہنے کے بعد واپس ممبئی آئے تھے۔

اداکار عرفان خان نے ہندی میڈیم، انگریزی میڈیم، لنچ باکس اور پیکو سمیت متعدد فلموں میں کام کیا اور شاندار اداکاری سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

ان کی ہالی وڈ فلموں میں لائف آف پائی، جراسک ورلڈ، سلم ڈاگ ملینیئر اور دی امیزنگ اسپائیڈرمین شامل ہیں۔

عرفان خان کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے بڑے بیٹے بابل خان سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM