فرحان اختر کورونا کی جعلی دوائیں بنانے والوں پر برس پڑے

فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار ، ہدایت کار اور فلم ساز فرحان اختر کورونا کے علاج کے نام پر جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے  والوں پر برس پڑے۔

ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے فرحان اختر کا کہنا تھا کہ میں نے خبر  دیکھی ہےکہ لوگ کورونا کے علاج کی جعلی دوائیں تیار کرکے بیچ رہے ہیں۔

فرحان اختر نے کہا کہ ایسے لوگ جو بھی ہیں وہ کسی خوفناک بلا سے کم نہیں جو موجودہ صورت حال میں  بھی ایسی حرکتیں کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور اسپتالوں میں گنجائش اور آکسیجن نہ ملنے کے باعث اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 3 ہزار 689 افراد جان سے گئے جب کہ 3 لاکھ 92 ہزار سے زیادہ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارت میں پہلے ہی سے لوگ کورونا کے علاج کے نام پر مختلف دوائیاں بنا کربیچ رہے ہیں اور اب موجودہ صورت حال میں بھی حکومت انہیں قابو نہیں کرسکی ہے۔

مزید خبریں :