Can't connect right now! retry

دنیا
03 مئی ، 2021

سعودی عرب: رمضان کے آخری عشرے میں تراویح اور تہجد ایک ساتھ اداکی جائے گی

فوٹوبشکریہ عرب میڈیا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں تراویح اورتہجد ایک ساتھ ادا کی جا ئے گی۔

سعودی وزارت اسلامی امور کے مطابق تراویح، تہجداورعشاء کادورانیہ 30 منٹ کا ہوگا اور اس نصف گھنٹے میں ہی تینوں نمازیں ادا کرنا ہوں گی۔

دوسری جانب  مسجدالحرام کو روزانہ 10 مرتبہ دھونے انتظام کیا گیا ہے اور مسجد کے اندر  اعتکاف کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی وزارت حج و عمرہ نے بچوں کو عالمی وبا کورونا کے پیش  نظرنماز یا عمرہ کے لیے مسجد الحرام  میں نہ لانے کی ہدایت جاری کی تھیں۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM