دنیا
Time 10 مئی ، 2021

کابل دھماکے میں جاں بحق طلبہ و طالبات کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ تدفین

کابل کے سیدالشہدا اسکول پر کار حملے میں جاں بحق ہونے والے طلبہ و طالبات کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

طلبہ و طالبات کی تدفین میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔

دھماکے میں جاں بحق آٹھویں جماعت کی طالبہ کے والد نے کہا کہ ماں بیٹی کو اسکول جانے سے روک رہی تھی، بیٹی نے کہا تھا کہ ایک روز اور اسکول جانے دو، اگلے روز اسکول نہیں جاوں گی، بیٹی نے سچ کہا تھا، وہ اسکول نہ جا سکی، اس کی آج تدفین ہو گئی۔

افغان دارالحکومت کابل میں اسکول کے باہر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 68 ہو گئی جبکہ 165 زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

دہشتگردی کے خلاف افغانستان میں کل یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :