Geo News
Geo News

Time 11 مئی ، 2021
پاکستان

نااہلی اور بے حسی مل کر پاکستان کو شدیدنقصان پہنچارہی ہے: شہبازشریف

فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے  کہ نااہلی اور بے حسی مل کر پاکستان کو شدیدنقصان پہنچارہی ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے پارٹی ارکان پارلیمان، ٹکٹ ہولڈرزاوربلدیاتی نمائندگان نے لاہورمیں ملاقات کی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نےکم آمدن اور نادار طبقات کی زندگی جہنم بنادی ہے، ملک میں مہنگائی بالخصوص کھانے پینےکی اشیاکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی طرح حکمرانوں کی بےحسی بھی تاریخ کےتمام ریکارڈتوڑگئی ہے، بلند وبانگ دعوؤں کے بجائےکاش حکمران ریاست مدینہ والا طرز عمل اپناتے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بیوروآف شماریات کےاعدادوشمارعوام دشمن گھمبیر صورتحال کی نشاندہی کررہے ہیں، نااہلی اور بے حسی مل کر پاکستان کو شدیدنقصان پہنچارہی ہے۔