سمندری طوفان سے تھرپارکر اور رن آف کچھ کے علاقوں کو خطرہ

فائل فوٹو

سمندری طوفان تاؤتے سے تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر ڈیپلو اور رن آف کچھ کے بعض علاقوں کو خطرہ ہے جو طوفانی بارشوں سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نواز سوہو نے بتایا کہ تھرپارکر میں کل سے بارش شروع ہونے کا امکان ہے  اور متوقع بارشوں سے تھرپارکر کی 7 تحصیل کے 1200 گاؤں، 25 لاکھ مویشی اور ایک لاکھ 79 ہزار آبادی متاثر ہو سکتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 317 سرکاری عمارتوں کو ریلیف کیمپ میں تبدیل کردیا  اور 212 میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں جب کہ متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج اور رینجرز سے رابطے میں ہیں۔


مزید خبریں :