Time 28 مئی ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

’اب واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک نہیں کیا جاسکے گا‘

فوٹوفائل

اگر آپ پیغامات کے تبادلے کیلئے عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کو علم ہوگا  کہ  6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ کسی کے ساتھ بھی شیئر کرنا آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کی وجہ بن سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ  دنیا بھر میں  اب تک  کوڈ شیئر کرنے کے بعد کئی واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹ ہیک کیے جاچکے ہیں تاہم اس اہم مسئلے پر قابو پانے کیلئے واٹس ایپ انتظامیہ کئی عرصے سے کام کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویب بیٹا انفو کی جانب سےکہا گیا ہےکہ واٹس ایپ ایک نئے فیچر ’فلیش کال ‘پر کام کررہا ہے جس کے تحت واٹس ایپ صارف لاگ ان ہونے کے بعد براہ راست اپنے فون نمبرز کی تصدیق کرسکیں گے۔

فلیش کال فیچر سے فائدہ اٹھانے کیلئے صارف کو اس کے فون کال لاگ کی اجازت دینی ہوگی، ایسی صورتحال میں صارف کوبراہ راست ایک کال موصول ہوگی جو کہ انہیں واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کرے گی۔

اس فیچر کو آپ کس طرح استعمال کرسکتے ہیں ؟

اس فیچر کو اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن 2.21.11.7.میں شامل کیا گیا ہے جو ایک اختیاری فیچر ہوگا جو  کال لاگ سے واٹس ایپ تک رسائی کی اجازت کی صورت  تو فعال ہوگا یعنی صارف کی اجازت تک یہ فیچر فعال نہ ہوسکے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اپنے صارفین کو 6 ہندسوں پر مشتمل کو ڈ سے متعلق پیغامات سے خبردار کیا گیاتھا، انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا تھا واٹس ایپ صارفین 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

مزید خبریں :