کوئی اور ایپ کیوں ؟گوگل نے اینڈرائڈکیلیے ’اسکرین شاٹ فیچر‘ متعارف کروادیا

فوٹوفائل

گوگل کروم کمپیوٹر سمیت اینڈرائڈ سسٹم سے چلنے والے موبائل فونزکے لیے بھی ایک مقبول ترین براؤزر  ہے،یہی وجہ ہے کہ کمپنی صارفین کی دلچسپی بڑھانے کےلیے آئے روز مختلف اور دلچسپ فیچر زپر کام کرتی رہتی ہے ۔

 اس بار کمپنی کی جانب سے کروم کے ایڈیٹر آپشن میں بلٹ ان اسکرین شاٹ کا فیچر شامل کیا گیا ہے۔

اگرچہ Vivaldi جیسے متعدد براؤزرز صارفین کو کچھ مخصوص ویب پیج کے لیے( بغیر کروپ اور غیر ضروری مواد کو فریم سے باہر کیے) بلٹ ان اسکرین شاٹ ٹول کی سہولت فراہم کرتے ہیں ۔

لیکن گوگل کروم کا یہ نیا فیچر  غیر ضروری مواد فریم سے باہر کرنے اور مخصوص ٹیکسٹ کے اضافے کی اجازت کے ساتھ متعارف کروایاگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیا فیچر اینڈرائڈ کے لیےگوگل کے ورژن 91میں شامل کیا گیا ہے جو ایڈریس بار کے ساتھ ساتھ ویب پیج کو بھی کیپچر کرسکے گا۔

اینڈرائڈ صارفین کے لیے گوگل کا یہ نیا  فیچر  شیئر مینو کے آپشن میں کاپی لنک کے فیچر سے قبل اسکرین شاٹ کے طور پر موجود ہے ۔

 جس کے تحت اب صارفین  کسی بھی ویب پیچ کا اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں  ساتھ ہی اس اسکرین شاٹ کو کسی کو بھیجنے یا پرنٹ کرنے سے قبل،اور براؤزر سے ہٹے بغیر اس میں باآسانی ترمیم (کروپ، لفظوں یا ہائی لائٹس کااضافہ )بھی کرسکتے ہیں ۔

مزید خبریں :