Time 02 جون ، 2021
پاکستان

امتحانات کے اعلان کے بعد شفقت محمود کی بچوں کو وارننگ

امتحانات لینے کے فیصلے پر کسی قسم کی نظر ثانی نہیں ہوگی، وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت— فوٹو:فائل

وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے امتحانات کے حوالے سے بچوں کو وارننگ جاری کردی۔

شفقت محمود نے پریس کانفرنس کی اور رواں سال لازمی امتحانات لینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 ویں اور 10 ویں کا صرف اختیاری مضامین اور ریاضی میں امتحان لیا جائے گا یعنی نویں اور دسویں کے صرف چار مضامین کے امتحانات ہوں گے جبکہ 11 ویں اور 12 ویں کے صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امتحانات اب 24 جون کے بجائے 10 جولائی سے ہوں جبکہ پہلے انٹر اور پھر میٹرک کے پیپر ہوں گے۔

وزیرتعلیم کا کہنا تھاکہ بورڈ کو پرچوں میں وقفہ رکھنے کا بھی کہا ہے تاکہ بچوں کو تیاری کا مناسب وقت مل سکے۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیر تعلیم نے بچوں کو وارننگ بھی دی اور کہا کہ امتحانات لینے کے فیصلے پر کسی قسم کی نظر ثانی نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچے تیاری کریں کیونکہ جائز مطالبات پر ہم نے کافی نرمی کی ہے اور  یہ بچوں کے مستقبل اور تعلیم کا فیصلہ ہے۔

مزید خبریں :