Time 10 جون ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

مختلف ممالک میں فیس بک، انسٹا اور میسنجر سروسز ڈاؤن

فوٹوفائل

مختلف ممالک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک ، انسٹاگرام اور میسنجرز کی سروس غیر متوقع طور پر ڈاؤن ہوگئیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا ، یوراگائے، چلی، برازیل اور بنگلا دیش سمیت کئی ممالک کے صارفین کو فیس بک ، انسٹا اور میسنجر سروس میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے بھی بذریعہ ٹوئٹ تصدیق کی گئی ہے کہ انہیں ارجنٹینا اور یوراگائے سے فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر سروس ڈاؤن ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی مختلف صارفین کی جانب سے ٹوئٹ سامنے آئے ہیں جس میں ان کا کہنا ہےکہ انہیں سوشل میڈیا پر فوٹوز اور پوسٹ اپ لوڈ کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے صارفین کو بھی تینوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وقفے وقفے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید خبریں :