عائشہ عمر سے کبھی جلن محسوس نہیں ہوئی: اہلیہ نبیل ظفر

فوٹوفائل

معروف اداکار نبیل ظفر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انہیں اداکارہ عائشہ عمر سے کبھی جلن محسوس نہیں ہوئی۔

نبیل ظفر اداکارہ عائشہ عمر کے ہمراہ گزشتہ کئی برسوں سے نجی ٹی وی چینل سے نشر کیے جانے والے ڈرامے بلبلے میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ عائشہ عمر مذکورہ ڈرامے میں نبیل ظفر کی اہلیہ کا کردار نبھارہی ہیں۔

نبیل ظفر اہلیہ کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شریک ہوئے جہاں میزبان نے نبیل ظفر کی اہلیہ سے سوال کیا کہ ڈرامے میں نبیل عائشہ عمر کو اتنے پیار سے مخاطب کرتے ہیں کیا کبھی آپ کو اس حوالے سے جلن محسوس ہوئی۔

سوال کے جواب میں نبیل کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ انہیں کبھی جلن محسوس نہیں ہوئی۔

فوٹوفائل

میزبان نے سوال کیا کہ کیا کبھی آپ کو نبیل کی جانب سے اصل زندگی میں غلطی سے خوبصورت پکارا گیا ہو تو خوبصورت کہنے پر عائشہ عمر یاد آئیں، اس پر بھی نبیل کی اہلیہ نے نفی میں جواب دیا۔

میزبان کے سوال پر نبیل ظفر کا مزاحیہ لہجے میں کہنا تھا کہ انہیں زندگی عزیز ہے اس لیے وہ خیال رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :