تنخواہ نہ بتانے پر ساس سسر نے ہونیوالے داماد کو کمرے میں بند کردیا

فوٹوفائل

بات جب بیٹی کی شادی کی آئے تو ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ بیٹی کا رشتہ ایک معاشی طور پر مضبوط شخص سے طے کیا جائے لیکن لڑکے کی معاشی مضبوطی کو جاننے کے لیے اگر کسی والدین کی جانب اسے کمرے میں ہی بند کردیا جائے تو یہ کسی طور مناسب نہیں۔

امریکی ویب سائٹ ریڈٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ اسے اس کی منگیتر کے گھر والوں نے کمرے میں بند کرکے مشکل اور دباؤ میں ڈال دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میں نے حال ہی میں نئی ملازمت شروع کی تھی جس کے باعث میری منگیتر کے گھر والے مجھ سے اکیلے میں بات کرنے کے خواہش مند تھے جس پر مجھے سسرال آنے کی دعوت دی گئی اور جب وہاں پہنچا تو لڑکی کے والدین نے تنخواہ بتانے پر اصرار کیا۔

فوٹوفائل

سسرال والوں کے تنخوا پوچھنے پر میں نے اپنے ہونے والے ساس سسر کو تنخواہ بتانے سے انکار کردیا اور یقین دلانے کی کوشش کی کہ ان کی بیٹی کا مستقبل محفوظ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس شخص نے بتایا کہ ہونے والے سسر نے مجھے کھانے کی میز پر ہی فون اور چابیان چھوڑنے کو کہا اور پھر نئی ملازمت سے متعلق گفتگو شروع کی، جب مجھ سے تنخواہ کے بارے میں پوچھا گیا تو میں نے شائستگی سے انکار کردیا اور انہیں سمجھاناچاہا کہ ان کی بیٹی شادی کے بعد بھی محفوظ ہاتھوں میں رہے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس شخص نے بتایا کہ میرے ساس سسر مطمئن نہ ہوپائے اور اٹھ کر کمرے کا دروازہ لاک کرلیا اور کہا کہ گفتگو ختم ہونے پر دروازے کھول دیے جائیں گے۔

مذکورہ پوسٹ شیئر کرنے والے شخص نے اپنے ہونے والے سسر کو لالچی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ سسر کی حرکت پر شدید غصے میں آگیا اور اسے رویے کو ناقابل قبول قرار دیا جب کہ اس تمام واقعے پر جب غصے کا اظہار کیا  تو مجھے جانے کی اجازت دی گئی۔

مزید خبریں :