اکشے نے کورونا کی وجہ سے فلم کے معاوضے میں 30 کروڑ تک کمی کردی

فوٹوفائل

بالی وڈ فلم بیل بوٹم کے پروڈیوسر واشو بھگنانی نے اداکار اکشے کمار سے فلم کے معاوضے میں  30 کروڑ کمی کی  درخواست کی تھی جسے  سپر اسٹار کی جانب سے قبول کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اکشے فلم بیل بوٹم کے لیے 117کروڑ معاوضہ لیں گے  جب کہ بعد ازاں ایک اور رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اکشے نے 2022 میں ریلیز کی جانے والی فلم بیل بوٹم کا معاوضہ 117 کروڑ سے بڑھا کر 135کروڑ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ  میں بتایا گیا ہےکہ بھارتی فلم ساز ساجد ناڈیہ والا کے بچپن کے دوست ہونے کے ناطے اکشے نے  بالی وڈ فلم بچن پانڈے کے لیے ان سے صرف 99 کروڑ معاوضہ وصول کیا تھا۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اکشے کی جانب ایک اور فلم ساز  کے لیے معاوضے میں کمی کردی گئی ہے۔

فلم بیل بوٹم کو اپریل میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم عالمی وبا کورونا کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی، اس تاخیر کے باعث فلم کے بجٹ میں بھی کمی دیکھنے آئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم کے پروڈیوسر واشو بھگنانی کی جانب سے سپر اسٹار اکشے کمار سے درخواست کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ فلم ساز کی جانب سے کی گئی درخواست کو سپر اسٹار نے قبول کرلیا ہے، کہا جارہا ہے کہ اکشے کو موجودہ صورتحال کا اندازہ ہے جس کے باعث اکشے فلم پر آنے والا بجٹ مزید بڑھانے کے خواہش مند نہیں۔

مزید خبریں :