’ٹیکس چوری کے حوالے سے نیانظام لانے کا فیصلہ کیا ہے’

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کے مقدمات سالہا سال عدالتوں میں لٹکے رہتے ہیں اس لیے نیا نظام لانے کا فیصلہ کیا۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے  شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے تاجر برادری کے تحفظات دور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دانستہ ٹیکس چوری کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ وزیرخزانہ کی سطح پر ہوگا، اس میں سے ایف بی آر کا جو کردار بجٹ میں تجویز کیا ہے وہ بھی ختم کردیں گے۔


مزید خبریں :