22 جون ، 2021
بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے 14 ارکان کل سے اب تک کوئٹہ کے تھانے بجلی روڈ میں موجود ہیں۔
تمام ارکان نے رات تھانے میں گزاری ،گرفتاری کی پیشکش کے باوجود انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات انکوائری کے مراحل میں ہیں، بغیر ثبوت کسی کو گرفتار نہیں کیاجاسکتا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں قائد حزب اختلاف سمیت پوری اپوزیشن نامزد ہے جس میں اقدام قتل، ہنگامہ آرائی، کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔
صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے اپوزیشن ارکان سے تھانے میں مذاکرات کیے جو ناکام رہے۔