Time 24 جون ، 2021
پاکستان

لاہور: جوہر ٹاؤن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

لاہور: جوہر ٹاؤن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کےمطابق دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشتگردی اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں نامعلوم دہشتگردوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ دہشتگردوں نے ای بلاک جوہر ٹاؤن میں کارروائی کےلیے گاڑی کا استعمال کیا، دھماکے سےگہرا گڑھا پڑگیا جب کہ ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔


مزید خبریں :