Time 26 جون ، 2021
پاکستان

عثمان کاکڑ پراسرار حالات میں زندگی سے محروم ہوئے، پرویز رشید

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نےکہا ہےکہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے رہنما و سابق سینیٹر عثمان کاکڑ  پراسرار حالات میں زندگی سے محروم ہوئے، امید ہے سینیٹ اور جمہوری قیادت عوامی سوالوں کے جواب تلاش کرنے میں کردار ادا کرے گی ۔

ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عثمان کاکڑ شہید پر اسرار حالات میں زندگی سے محروم ہوئے، لاکھوں چاہنے والے اُن کی سانسیں چِھن جانے کی حقیقت جاننے کے لیے سوالیہ نشان بنے ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے سینیٹ اور جمہوری قیادت عوامی سوالوں کے جواب تلاش کرنے میں کردار ادا کرےگی۔

خیال رہےکہ گذشتہ دنوں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیئر رہنما عثمان خان کاکڑ انتقال کرگئے تھے۔

چند روز قبل عثمان کاکڑ کوئٹہ میں اپنے گھر میں گر کر شدید زخمی ہو گئے تھے، عثمان کاکڑ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ آئی سی یو میں تھے۔

مزید خبریں :