28 جون ، 2021
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ جب میرے گھر والے آتے ہیں تو مانی الماریاں لاک کر دیتا ہے۔
اداکارہ حرا شوہر مانی کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور کیرئیر سے متعلق گفتگو کی۔
دوران انٹرویو حرا کا کہنا تھا کہ جب بھی میرے گھر والے آتے ہیں تو مانی الماریاں لاک کرکے چابیاں اپنے پاس رکھ لیتا ہے۔
حرا کی بات پر سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ حرا کے بھائی میری ساری شرٹس لے جاتے ہیں، میرے سارے سالے ایک ہی سائز کے ہیں۔
مانی کا کہنا تھا کہ میں شوٹ کیلئے رات کو شرٹ رکھتا ہوں لیکن صبح وہ نہیں ہوتی۔