Geo News
Geo News

Time 29 جون ، 2021
پاکستان

امریکا کا پاکستان کو موڈرنا ویکسین دینے کا اعلان

امریکا نے رواں ہفتے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 15 لاکھ خواراکیں دینےکا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے پریس بریفنگ میں پاکستان کو ویکسین کی خوراکیں دینے سے متعلق آگاہ کیا۔

دوسری جانب سائنوویک ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں بھی آج چین سے پاکستان لائی جائیں گی، یہ ویکسین حکومتِ پاکستان نے خریدی ہیں۔

حکام کے مطابق این آئی ایچ میں تیار پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ حکومت کے حوالے کر دی گئی ہے، آئندہ ماہ سے این آئی ایچ میں یومیہ ایک لاکھ پاک ویک ویکسین کی تیاری متوقع ہے، پاک ویک ای سنگل ڈوز والی ویکسین ہے۔