29 جون ، 2021
اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ حرا نے ایک بار اپنی دوست کو تھپڑ رسید کیا تھا۔
حال ہی میں مانی اور حرا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے مانی کو ان کی اہلیہ سے متعلق ایک راز بتانے کیلئے کہا گیا۔
مانی نے 9 سال پرانا ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ حرا کی دوست نے اسے کہا کہ تمہارا شوہر تو کامیڈین ہے جس کے بعد حرا نے اسے زوردار تھپڑ رسید کردیا۔
مانی نے مزید بتایا کہ وہ رات کا وقت تھا، حرا اور اس کی دوست ہماری گاڑی میں کہیں جارہی تھیں کہ اسی وقت حرا نے اپنی دوست سے کہا گاڑی سے اتر جاؤ، ڈرائیور نے مجھے فون کیا اور کہا مانی بھائی باجی پاگل ہوگئی ہیں، میرے پوچھنے پر اس نے کہا مجھے نہیں معلوم کیا وجہ ہے لیکن پیچھے جھگڑا ہوگیا ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے ڈرائیور سے کہا حرا کی دوست کو گھر چھوڑ کر آنا۔