پاکستان
Time 04 جولائی ، 2021

عمران خان پاکستان کی سیاست کا غیر ضروری حصہ ہيں، فضل الرحمان

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے  سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سوات میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کا غیر ضروری حصہ ہيں ، حکومت بنانے سے پہلے اور بعد میں بھی ان کی کوئی حیثیت نہیں۔

اپوزیشن اتحاد نے کئی مہینوں بعد ایک بار پھر حکومت کے خلاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا اور اس بار سوات کے  گراسی گراؤنڈ میں سجایا گیا۔

جلسہ گاہ کا منظر — فوٹو: جے یو آئی 

جلسہ عام میں اپوزیشن جماعتوں کے سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی اور مرکزی قائدین نے خطاب کیا۔ 

سوات میں جلسہ عام سے خطاب میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے جانے کے دن قریب آرہے ہيں، اس ناجائز حکومت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں، چلا ہوا کارتوس دوبارہ بندوق میں نہیں ڈالا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کا غیر ضروری حصہ ہيں، حکومت بنانے سے پہلے اور بعد میں بھی عمران خان کی کوئی حیثیت نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان ایشیا میں تنہا ہوتا جارہا ہے، آپ نے سی پیک کو بھی تباہ و برباد کردیا، ہمیں آزاد اور جمہوری مستقبل کی طرف بڑھنا ہے، آزاد قوم پر اس طرح کی حکومتیں مسلط نہیں کی جاتیں۔

مزید خبریں :