جیف بیزوس کے ساتھ پہلی خلائی پرواز میں شریک خاتون کون ہیں؟

82 سالہ سابق امریکی پائلیٹ ولی فنک امیزون کے بانی جیف بیزوس کے ہمراہ —فوٹو: فائل
82 سالہ سابق امریکی پائلیٹ ولی فنک امیزون کے بانی جیف بیزوس کے ہمراہ —فوٹو: فائل 

82 سالہ سابق امریکی پائلٹ ولی فنک ایمازون کے بانی جیف بیزوس کے ہمراہ خلائی پرواز میں شامل ہوں گی۔

کمپنی کے اعلامیے کے مطابق خلاجانے والی پہلی انسانی پرواز کے لیے کمپنی کے مالک جیف بیزوس نے ولی فنک کو شمولیت کی دعوت دی جو رواں ماہ کی 20 تاریخ کو امریکی ریاست ٹیکساس سے بلیو اوریجن نامی راکٹ سے روانہ ہوگی۔

 راکٹ میں سوار مسافر نیو شیپھرڈ کہلائیں گے جو صفرکشش ثقل کا تجربہ کریں گے اور واپس راکٹ کی لانچنگ کے مقام پر مغربی ٹیکساس پر آجائیں گے۔

خیال رہےکہ 1960کی دہائی میں ولی فنک نے 12 دیگر امریکی خواتین کے ہمراہ  معروف خلائی کمپنی ناسا سے غیر منظور شدہ پرائیویٹ کمپنی کی طرف سے فنڈ کیےگئے خلابازی کے تربیتی پروگرام میں حصہ لیا تھا جس کا مقصد خواتین کو خلائی سفر کرنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا کیوں کہ اس وقت خلا میں خواتین کے سفر کرنے کی پالیسی نہیں تھی جو 1983 میں تبدیل کرکے مرد و عورت دونوں کو خلائی سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

جوان ولی فنک کی پرانی تصویر —فوٹو: فائل
جوان ولی فنک کی پرانی تصویر —فوٹو: فائل

واضح رہے گزشتہ ماہ دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے بھائی کے ہمراہ خلائی سفر پر جانے کا اعلان کیا تھا۔

جیف بیزوس کی ملکیت ایرو اسپیس کمپنی بلیو اوریجن کی جانب سے خلا کی سیاحت کیلئے ڈیزائن کردہ کیپسول میں 6 افراد کے سفر کی گنجائش موجود ہے جبکہ اس سے قبل کیپسول میں جیف بیزوس کے ساتھ خلا میں جانے کے لیے سیٹ کی آن لائن نیلامی بھی کی گئی، نیلامی میں سیٹ کی قیمت 28 لاکھ ڈالر سے زائد پہنچ چکی ہے جس کا حتمی اعلان 12 جولائی کو کیا جائے گا۔ 

بلیو اوریجن کمپنی کی جانب سے خلا تک یہ پہلی انسانی فلائٹ ہوگی جبکہ اس سے قبل پروفیشنل خلا باز ہی مدار تک جاسکیں ہیں۔