05 جولائی ، 2021
گوادر کے ماہی گیروں کو آج سمندر میں جانے سے روک دیا گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے اعلامیہ جاری کیا تھا کہ گوادرمیں ماہی گیر پیر 5 جولائی کو صبح 7 تا شام 6 بجےسمندر میں جانےسےگریزکریں، جس کے باعث آج صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک کوئی بھی ماہی گیر سمندر میں نہیں جاسکا، جس کی بظاہر کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
خیال رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نےگوادر میں فری زون فیز 2 کاسنگ بنیادرکھ دیا۔
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر پہنچے جہاں مصروف وقت گزارا۔
انہوں نے گوادر فری زون کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ پانچ فیکٹریوں، ایکسپو سینٹر اور ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک کا افتتاح بھی کیا اور مفاہمت کی یادداشتو ں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔