واٹس ایپ صارفین کیلئے جلد نئی تبدیلی متوقع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی عالمی شہرت یافتہ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے گزشتہ کچھ ماہ میں کئی فیچرز  متعارف کروائے ہیں تاہم اب کمپنی جلد ہی صارفین کیلئے ایک تبدیلی کرے گی جس پر کام شروع کیا جا چکا ہے۔

واٹس ایپ کی مختلف اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے 'یو آر ایل لِنک پری ویو' بڑا اور واضح دکھانے پر کام کر رہی ہے۔ 

یعنی کسی بھی ویب سائٹ سے اگر آپ واٹس ایپ پر لِنک پیسٹ کریں گے تو اس کی تصویر بڑی ہوگی تاکہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ بھیجنے والے نے کس حوالے سے لِنک بھیجا ہے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق اگر کسی ویب سائٹ کے لِنک کی ریزولوشن اچھی نہیں ہوئی تو اس لنک کے ساتھ آپ کو اس کا تھمب نیل نظر آئے گا۔ مذکورہ تبدیلی کب تک متوقع ہے تاحال واضح نہیں ہو سکا ہے۔

مزید خبریں :