11 جولائی ، 2021
بالی وڈ اداکار کارتک آریان کا کہنا ہے کہ وہ دیپیکا پڈوکون جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔
کچھ دن قبل انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران کارتک آریان سے ایک مداح نے سوال پوچھا کہ آپ کس طرح کی لڑکی کو اپنی جیون ساتھی کے طور پر منتخب کریں گے۔
اداکار نے بِلا جھجھک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیپیکا پڈوکون جیسی لڑکی سے جو فخر سے اپنے شوہر کو دنیا والوں پر ظاہر کرتی ہے۔
کارتک اس سے قبل بھی کئی مرتبہ دیپیکا پڈوکون کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ کے ہمراہ کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی۔
بالی وڈ اداکار سے سوال کیا گیا کہ وہ کترینہ کیف کے ساتھ اسکرین پر کب دکھائی دیں گے، انہوں نے جواب دیا کہ میں دیپیکا کے ساتھ بھی اچھا نظر آتا ہوں، کیا آپ میری جوڑی ان کے ساتھ پسند کریں گے؟
خیال رہے بھارتی میڈیا پر خبریں زیرگردش ہیں کہ جلد ہی دیپیکا پڈوکون اور کارتک آریان فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں ایک ساتھ کام کرتے دِکھائی دیں گے لیکن فی الحال اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔