Time 13 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

ہمایوں اور گوہر رشید کو جیل جانے کی ضرورت ہے: حمزہ عباسی

فوٹوفائل
فوٹوفائل

اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اداکار ہمایوں سعید اور گوہر رشید کو جیل جانے کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر حمزہ علی عباسی کا ایک انٹرویو کلپ خاصا وائرل ہورہا ہے جس میں ان سے میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کے خیال میں کن اداکاروں کو جیل ٹائم کی ضرورت ہے۔

اس سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں واقعی ہمایوں سعید اور گوہر رشید کو جیل جانے کی ضرورت ہے۔

دوران انٹرویو یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حمزہ علی عباسی نے جیل ٹائم کے لیے اداکار ہمایوں سعید اور گوہر رشید کا نام کیوں لیا۔

دوسری جانب میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کس اداکار کو سائیکلوجیکل تھیراپسٹ کی ضرورت ہے؟

اس کے جواب میں حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری کے کسی اور اداکار کے بجائے اپنا ہی نام لیا۔

مزید خبریں :