Time 13 جولائی ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے فون کالز میں بڑی تبدیلی کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی عالمی شہرت یافتہ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلئے کالز میں تبدیلی کے ساتھ ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔

ایپلی کیشن کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے آئی او ایس بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے کال کرنے اور موصول ہونے پر نیا انٹرفیس متعارف کروایا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے شیئر کردہ اسکرین شاٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ نیا انٹرفیس ایپل کی انٹرفیس ایپ سے مماثلت رکھتا ہے۔ 

اس انٹرفیس کے تحت اب صارف باآسانی کال کے دوران آپشنز ڈھونڈ سکے گا، علاوہ ازیں اسکرین کے نیچے رِنگ کا آپشن بھی موجود ہوگا۔

فوٹو: ویب بیٹا انفو
فوٹو: ویب بیٹا انفو

واٹس ایپ کی اس نئی اپ ڈیٹ سے صارف مِس کی ہوئی گروپ کالز کو بھی دوبارہ جوائن کرسکے گا۔

فی الحال یہ فیچر آئی او ایس بیٹا ورژن کے صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا ہے۔

خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد ہی اس تبدیلی سے اینڈرائیڈ کے صارفین بھی مستفید ہوسکیں گے۔

مزید خبریں :