14 جولائی ، 2021
بھارتی اداکارہ دیا مرزا کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
دیا مرزا نے ماں بننے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد دو ماہ پہلے ہوئی تھی، نوزائیدہ کی قبل ازوقت پیدائش کے سبب اسے اب تک انکیوبیٹر میں رکھا ہوا تھا۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری پوسٹ میں اداکارہ نے بچے کا ہاتھ تھامے تصویر شیئر کی جس کے ساتھ طویل وضاحت بھی پیش کی۔
دیا مرزا نے لکھا کہ بچے کو زندگی میں لانا ہمیشہ کے لیے فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ آپ کا دل جسم سے باہر چلتا پھرتا دکھائی دے، اسی طرح کے جذبات اور احساسات میں اور شوہر ویبھوو محسوس کررہے ہیں۔
کیپشن میں دیا نے انکشاف کیا کہ ان کا بیٹا 14 مئی کو سی سیکشن ہونے کے بعد دنیا میں آیا تھا جس کا نام انہوں نے 'اوویان آزاد ریکھی' رکھا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ حمل کے دوران انہیں سنگین انفیکشن ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ناصرف ان کی زندگی بلکہ بچے کو بھی خطرہ تھا لیکن ڈاکٹرز اور نرسوں کی کوششوں کے باعث وہ اور ان کا بیٹا بالکل ٹھیک ہیں۔
دیا مرزا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ان کے بیٹے کی بڑی بہن اور دادا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کہ وہ اس نئے مہمان کو اپنی گود میں لیں۔
خیال رہے اداکاہ دیا مرزا نے فروری میں ممبئی کے بزنس مین ویبھوو ریکھی سے شادی کی تھی جن کی ایک بیٹی سمائرا ہے، اداکارہ کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل پروڈیوسر ساحل سنگھا سے شادی کے 5 سال بعد 2019 میں ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔