18 جولائی ، 2021
پاکستان کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہیں بیٹی کا گھر آئے مہمانوں کو نظر انداز کرنا پسند نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کا والدہ کے ہمراہ ماضی میں نجی ٹی وی چینل کو دیا گیا انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ علیزے شاہ کی والدہ نے میزبان کے سوال پر جواب دیتے ہوئے علیزے کی ناپسندیدہ عادت سے متعلق بتایا۔
علیزے کی والدہ کا کہنا تھا کہ جب کبھی علیزے کسی گھر آئے مہمان کو تھوڑا سا بھی اگنور کرتی ہے تو مجھے اچھا نہیں لگتا۔
ددھیال اور ننھیال کے مہمانوں میں سے زیادہ کس کو اگنور کرتی ہیں کے سوال پر علیزے نے بتایا کہ یہ میرے موڈ پر منحصر ہے، جس کی وجہ سے میرے خاندان والے بھی باتیں بنا چکے ہیں کہ علیزے کا دل کرتا ہے تو بلاتی ہے ورنہ نہیں بلاتی لیکن دراصل کبھی کبھی کوئی بات ہو جاتی ہے جس کے باعث آپ ڈسٹرب ہوتے ہیں تو آپ کا دل نہیں کرتا کسی سے بات کرنے کا۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اب زبردستی تو کسی کے پاس جاکر بیٹھا تو نہیں جاسکتا اور میں یہ سب نہیں کر سکتی۔