9 لاکھ 70 ہزار سے زائد روپے میں فروخت ہونے والا بکروں کا خاص جوڑا

فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا

دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح بھارت میں بھی آج مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں، ایسے میں بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں بھی بکروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ میں قربانی کے لیے مہنگے اور قیمتی بکروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ساڑھے 4 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً9 لاکھ پاکستانی روپے) میں دو بکرے فروخت کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بکروں کا یہ خوبصورت جوڑا لکھنؤ کے گومتی دریا کے قریب ایک مارکیٹ میں فروخت کیا گیاہے۔

فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا

رپورٹ کے مطابق دونوں بکروں کی عمر 2سال ہے اور ان کا وزن 170 اور 150 کلو گرام ہے اور بکروں کی سب سے اہم بات ان کی روزانہ کی خوراک ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بکرے روزانہ 600 بھارتی روپے (1200 سے زائد  پاکستانی روپے ) کی خوراک کھاتے ہیں۔

بکروں کو صحت و تندرست رکھنے کے لیے خوراک میں روزانہ کی بنیاد پر کاجو، بادام،پستے، مٹھائی اور جوس دیا جاتا ہے، یہی نہیں حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوتے ہوئے بکروں کو شیمپو سے نہلایاجاتا ہے، ساتھ ہی وقتاً فوقتاًان کا طبی معائنہ بھی کروایا جاتا ہے۔

تاہم اب یہ بکرے اللہ کی راہ میں قربانی کے لیے تقریباً 9 لاکھ  70 ہزار سے زائد پاکستانی روپوں میں فروخت کر دیے گئے ہیں جن کے مالک کا کہنا ہے کہ بکروں کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں قربان کیا جائے گا۔

مزید خبریں :