Time 24 جولائی ، 2021
پاکستان

جسٹس قاضی فائز اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ نے این آئی ایچ سےکورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آنے پر دونوں نے گھر میں قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔


مزید خبریں :