کھیل
Time 26 جولائی ، 2021

ٹوکیو اولمپکس میں اب تک کونسی ٹیم کتنے تمغے جیتنے میں کامیاب رہی؟

جاپان میں جاری ٹوکیو اولمپکس گیمز 2020 میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا کے 190 سے زائد ممالک کے تقریباً 11 ہزار کھلاڑی شرکت کر  رہے ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس گیمز  میں فی الحال میزبان ملک  جاپان آٹھ گولڈ، دو سلور اور تین کانسی کے تمغے جیت کر  کُل 13 میڈلز  کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اسی کے ساتھ امریکا 14 میڈلز  بشمول سات گولڈ، تین سلور اور چار برانز میڈلز جیت کر دوسری پوزیشن پر قابض  ہے۔

ٹوکیو اولمپکس میں اب تک کونسی ٹیم کتنے تمغے جیتنے میں کامیاب رہی؟

دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس میں چین  کے مجموعی طور پر 18 تمغے ہیں لیکن امریکا اور جاپان کے مقابلے میں گولڈ میڈل کم ہونے کی صورت میں وہ تیسرے نمبر پر ہے جس میں چین نے  چھ گولڈ سمیت پانچ سلور اور سات کانسی کے تمغے سمیٹے ہیں۔


ملکوں کی فہرست میں برطانیہ اور روس  بھی اس مقابلے میں شروع کی پوزیشن لینے کے خواہش مند نظر آرہے ہیں جس میں روسی اولمپک کمیٹی چار سونے، پانچ سلور اور  تین  برانز میڈل جیت کر چوتھی پوزیشن پر قابض ہے جبکہ برطانیہ   تین سونے، تین چاندی اور ایک  کانسی کے میڈل کی مدد سے پانچویں پوزیشن پر ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے سال کورونا وائرس کی وجہ سے  ٹوکیو اولمپکس کو ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا جس کا آغاز تماشائیوں کے بغیر 23 جولائی سے ہوا ہے جس میں پاکستان کے 10 کھلاڑی بھی مختلف کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :