چھاپے کے دوران شلپا شوہر سے جھگڑا کر رہی تھیں، ممبئی پولیس کا انکشاف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ممبئی پولیس کی جانب سے بزنس مین راج کندرا کے گھر  پر چھاپے کے دوران اداکارہ شلپا شیٹی کی شوہر سے ہونے والی تمام گفتگو کا احوال بتایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ راج کندرا کے گھر چھاپے کے وقت شلپا اپنے شوہر سے جھگڑا کر رہی تھیں اور  ان پر اونچی آواز میں چیختے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ معاشرے میں ہمارا اچھا مقام ہونے کے باوجود انہوں نے ایسا اقدام کیوں اٹھایا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کو یہ کہتے سنا گیا کہ ہمارے پاس سب کچھ ہے، تمہیں یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

شلپا روتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ انڈسٹری میں ہمارے خاندان کی ساکھ خراب ہوگئی، مجھے مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا، اس الزام کی وجہ سے میرے بہت سے پراجیکٹس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران شلپا شیٹی کے فحش فلمیں بنانے میں ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں مِلے۔

خیال رہے بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی کی پولیس نے فحش فلمیں بنانے اور اسے مختلف ایپلی کیشنز پر پوسٹ کرنے کے الزام میں رواں ماں گرفتار کیا ہے۔

مزید خبریں :