ہاتھوں سے محروم شخص کی پیروں سے کیرم کھیلنے کی ویڈیو وائرل

قدرت اگر کسی انسان میں کہیں کوئی کمی رکھتی ہے تو اس کے نعم البدل کے طور اسے دیگر انسانوں سے مختلف خصوصیات سے بھی نوازتی ہے۔

اس کا واضح ثبوت بھارت سے تعلق رکھنے ہرشاد گوٹھانکر بھی ہیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ٹوئٹر پر یہ ویڈیو بھارتی کرکٹ کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس میں  دونوں ہاتھوں سے محروم ایک شخص کو دیگر افراد کے درمیان پیروں سے کیرم کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سچن ٹنڈولکر کی جانب سے ویڈیو کے ساتھ ایک ٹوئٹ شیئر بھی کی گئی جس میں انہوں نے دیگر افراد کو بھی باہمت شخص سے سبق سیکھنے کی تلقین کی۔ 

سچن ٹنڈولکر نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ناممکن اور ممکن کے درمیان فرق عزم کا ہے، ہرشاد گھوٹانکر نے اپنے مقصد کے طور  پرI am possible کا انتخاب کیا، چیزوں کو ممکن بنانے کے لیے  ہرشاد کی حوصلہ افزائی سے محبت کریں، ہم سب کو ان سے سیکھنا چاہیے۔


مزید خبریں :