Can't connect right now! retry

فیس بک کی اگلی پراڈکٹ ’اسمارٹ عینک‘ ہوگی: زکربرگ

فوٹو: غیر ملکی میڈیا
فوٹو: غیر ملکی میڈیا

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بلآخر صارفین کا انتظار ختم کرتے ہوئے انہیں اسمارٹ عینک متعارف کروائے جانے کی خوشخبری سنادی۔

حال ہی میں مارک زکر برگ نے صارفین کو یہ بتایا کہ فیس بک کی اگلی پراڈکٹ ’رے بین‘ کی اسمارٹ عینک ہوگی جو کہ EssilorLuxottica کارپوریشن کے اشتراک سے لانچ کروائی جائے گی۔

زکر برگ کے مطابق یہ عینک عام عینکوں کی طرح ہی دکھائی دے گی تاہم یہ عینک کب لانچ ہوگی اور کس طرح کام کرے گی اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں لیکن امید کی جارہی ہے کہ رواں برس کے اختتام تک یہ صارفین کیلئے دستیاب ہوگی۔

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی اسمارٹ عینک پہننے پر صارف کی آنکھوں کے سامنے ایک گرافک پر مشتمل ڈسپلے نمایاں ہوگا، صارف ان سے کالز کرسکے گا،  اس کے علاوہ اپنی موجودہ جگہ کو لائیو اسٹریم اور دیگر بہت کچھ کرسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ اسمارٹ عینک اسمارٹ فون کی جگہ لینے کی اہل ہوگی۔

گزشتہ برس برازیل کے کمپیوٹر سائنسدان ہیوگو برا کی جانب سے اسمارٹ عینک کا ایک ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ کس طرح بڑی تبدیلی ثابت ہوگا۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM