02 اگست ، 2021
بچپن سے ہمیں سکھایا جاتا ہے کہ کسی بھی چیز کے ریپرز کو ڈسٹ بن میں ڈالیں لیکن اس کے باوجود سڑکوں پر جگہ جگہ کوڑا کرکٹ اس بات کا ثبوت ہے ہم اس سیکھ کو آج تک نہ اپناسکے ہیں۔
انسٹاگرام پر ایک ہاتھی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ہاتھی ایک گھر کے آگے کی زمین سے کچرا اٹھا کر کوڑے دان میں ڈال رہا ہے۔
یہ ویڈیو بھارتی فوٹوگرافر مانو مانگلانی کے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔
فوٹوگرافر نے چند سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو پوسٹ شیئر کی اور لکھاکہ یہ ایک خوبصورت ویڈیو ہے، امید ہے ہم سب جانور سے سبق سیکھیں گے۔
مانو نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ بہترین مستقبل کے لیے اپنے اردگرد کو صاف ستھرا رکھیں۔
فوٹوگرافر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو چند گھنٹوں میں کئی ہزار بار نہ صرف پسند کیاجاچکا ہے بلکہ ویڈیو میں موجود ہاتھی کی سمجھداری پر تجزیے بھی کیے جارہے ہیں۔