فیس بک ڈیٹا لیک: آپ کیسے جان سکتے ہیں آپ کا ڈیٹا لیک ہوا ہے یا نہیں؟

فوٹوفائل
فوٹوفائل

چند ماہ قبل یہ خبر گردش کرتی دکھائی دی کہ عالمی سطح پر مقبول پلیٹ فارم فیس بک کے 106 ممالک سے تعلق رکھنے والے 50 کروڑ صارفین کی معلومات لیک ہوگئی ہیں۔

ہیکرز کی جانب سے صارفین کے فون نمبرز، نام، گھروں کے پتے، ای میل ایڈریس اور دیگر ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر ڈال دی گئیں۔

فیس بک ڈیٹا لیک

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کے لیک ہونے والے ڈیٹا میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا فون نمبرز بھی شامل تھا۔

 ماہرین کے مطابق ڈیٹا بیس میں 106 ممالک کے 53 ملین سے زائد فیس بک صارفین کا ڈیٹا شامل ہے جن میں 30 ملین امریکی، 11 ملین برطانوی اور 7 ملین آسٹریلوی شامل ہیں۔

 اس حوالے سے فیس بک کا کہنا ہے کہ ہیک کیا گیا ڈیٹا 2019کے ڈیٹا لیک آپریشن میں شامل ہے تاہم پرائیویسی مانیٹرنگ کی جانب سے لیک ہونے والے ڈیٹا کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق لیک کیا جانے والا ڈیٹا ہیکررز فورم  پربڑے پیمانے پر دستیاب ہے۔

فوٹوفائل
فوٹوفائل

ڈیٹا لیک ہونا خطرناک کیوں ہے؟

بطور سوشل میڈیا صارف سب سے پہلے آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ ڈیٹا لیک ہونے کے خطرات کیا ہیں اورلیک کیے گئے ڈیٹا کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے؟

اس حوالے سے سب سے اہم بات وہ یہ کہ یہ لیک کیا گیا ڈیٹا ٹیلی مارکیٹنگ میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے، اس ڈیٹا کی بنیاد پر بینک میں آپ کے نام پر اکاؤنٹ کھولا جاسکتا ہے، ڈیٹا کی مدد سے صارف کا فیس بک  انسٹاگرام، جی میل اور ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا جاسکتا ہے۔

تو آئیے اب یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ آپ کیسے یہ جان سکتے ہیں کہ آیا ہیک کیے گئے ڈیٹا میں آپ کا اکاؤنٹ بھی شامل ہے یا نہیں؟

Have I been pawned نامی ویب سائٹ کے مالک اور سائبر سکیورٹی ماہر ٹرائے ہنٹ کا کہنا ہے کہ 500 ملین موبائل نمبر ہیک جب کہ چند ملین ایڈریسز ہیک کیے گئے ہیں  جب کہ ہر صارف کے پاس ہر قسم کی معلومات نہیں ہوتیں۔

ٹرائے ہنٹ نے بتایا جب فیس بک کے ڈیٹا لیک کی خبریں وائرل ہونا شروع ہوئیں تو ان کی ویب سائٹ کو ’غیر معمولی ٹریفک‘ ملنا شروع ہو گیا۔

طریقہ کار

اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا ڈیٹا ہیک ہوا ہے یا نہیں درج ذیل طریقہ کار کے ذریعے یہ جانا جاسکتا ہے؟

Have I been pawned ویب سائٹ پر جائیے۔

آپ کے پاس ان پٹ باکس کھل جائے گا یہاں انٹرنیشنل فارمیٹ میں اپنا نمبر درج کریں۔

مثال کے طور پر اگر آپ کا فون نمبر 6754387690 ہے ، تو آپ 916754387690+ درج کریں۔

اگر آپ کو ’good news ‘میسیج موصول ہوتو آپ کے لیے خوشی کی خبر ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ کا نمبر فیس بک ڈیٹا لیک ہونے والے نمبرز میں شامل نہیں لیکن اگر آپ کو ’oh no‘کا میسیج موصول ہو تو سمجھ لیں آپ کی آئی ڈی اور نمبر ہیک کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :