06 اگست ، 2021
بالی وڈ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون نے بچپن کی تصاویر پر مشتمل مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے۔
حال ہی میں دیپیکا کی جانب سے انسٹاگرام پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔
ویڈیو میں اداکارہ کے بچپن میں مختلف مقامات پر لی گئی تصاویر شامل ہیں۔
ویڈیو میں اداکارہ کا بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کا ایک مختصر کلپ بھی شامل ہے جس میں دیپیکا کا کہنا تھا کہ جہاں تک مجھے یاد ہے میں ہمیشہ ایک ایسی بچی یا طالب علم رہی ہوں جوکلاس روم کے باہر چیزوں کو کرنا چاہتی تھی۔
اداکارہ نے ویڈیو پوسٹ کا کیپشن درج کرتے ہوئے خود کو ایک بہترین طالب علم قرار دیا۔