Time 11 اگست ، 2021
کھیل

پنجاب حکومت کا ارشد ندیم اور طلحہ طالب کیلئے انعام کا اعلان

صوبائی وزیر کھیل کی جانب سے انعام کا اعلان کیا گیا: فائل فوٹو
صوبائی وزیر کھیل کی جانب سے انعام کا اعلان کیا گیا: فائل فوٹو

لاہور: پنجاب حکومت نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم اور طلحہٰ طالب کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

لاہورکے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے ارشد ندیم کا شاندار استقبال کرنے اور پیرا اولمپکس کے لیے جانے والے دونوں ایتھلیٹس کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ارشدندیم ڈائریکٹ کوالیفائی کرکے اولمپکس میں گئے، ان کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی، طویل عرصے بعد قوم کوکرکٹ کے علاوہ کسی اورکھیل کے لیے دعائیں خرتے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ایتھلیٹ ارشد ندیم اور طلحہٰ طالب کو صوبائی حکومت 10،10 لاکھ روپے انعام دے گی جب کہ کوہ پیماہ شہروز کاشف کو بھی 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

رائے تیمور بھٹی نے پیرا اولمپکس کے ایتھلیٹس حیدر علی اور  انیلہ بیگ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا بھی اعلان کیا۔

مزید خبریں :