Time 12 اگست ، 2021
پاکستان

لڑکی بن کر شہریوں سے لاکھوں روپےکا آن لائن فراڈ کرنیوالا غیرملکی شہری گرفتار

فیصل آباد میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ نےلڑکی بن کر شہریوں سےلاکھوں روپےکا  آن لائن فراڈ کرنے والے نائیجرین شہری کو گرفتارکرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد رضوان کے مطابق شہریوں سے آن لائن فراڈ کی تحقیقات کے دوران نائیجرین شہری 'اوسوجی' کو ٹریس کیا گیا اور اسے لاہور میں ایک مکان سے چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا گیا ۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم لڑکی بن کر شہریوں سے آن لائن رقوم منگواتا تھا اور ان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرکے لاکھوں روپےکا فراڈ کرچکا ہے ۔

ملزم کے بارے میں  آن لائن فراڈ کرنے والے ایک گروہ کےگرفتار ارکان نے انکشاف کیا تھا ، ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔  

مزید خبریں :