امریکی شہری ایک مہینے میں 2 بار لاٹری جیت کر کروڑ پتی بن گیا

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والا شخص ایک مہینے میں 2 بار لاٹری ٹکٹ جیت کر کروڑ پتی بن گیا ۔ —فوٹو:فائل
امریکی ریاست جنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والا شخص ایک مہینے میں 2 بار لاٹری ٹکٹ جیت کر کروڑ پتی بن گیا ۔ —فوٹو:فائل

مشہور کہاوت ہے کہ ' دینے والا جب بھی دیتا ہے، چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے'، ایک امریکی شخص پر یہ کہاوت سچ ثابت ہوگئی ہے۔

امریکی ریاست  جنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والا  شخص ایک مہینے میں 2 بار لاٹری ٹکٹ جیت کر کروڑ پتی بن گیا ،تاہم لاٹری ٹکٹ جیتنے والے شخص کا نام پتا نہیں چل سکا۔

 رپورٹس کے مطابق اس خوش قسمت انسان نے 16 جولائی کو 40 ہزار امریکی ڈالر (65 لاکھ پاکستانی روپے  سے زائد ) کا لاٹری ٹکٹ جیتا لیکن یہیں پر اس کی قسمت نے ساتھ نہیں چھوڑا اور 27 جولائی کو  موصوف نے دوبارہ  3 ملین امریکی ڈالر یعنی(  49 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے)  کا جیک پوٹ جیت لیا۔ 

جنوبی کیرولینا ایجوکیشن لاٹری کے عہدیداران سے بات کرتے ہوئے  اس شخص کا کہنا تھا کہ پہلی لاٹری جیتنے کے بعد وہ اپنے آپ کو خوش قسمت محسوس کررہاتھا اس لیے اس نے ایک اور ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا اور جس کے بعد اس 3 ملین ڈالر  کا جیک پاٹ لگ گیا۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بلکل یقین نہیں تھا کہ میں  لاٹری جیت جاؤں گا اور جب میں نے اپنے گھر والوں کو اس بارے میں بتایا تو وہ حیران ہوگئے۔

مزید خبریں :