ملالہ نے فون پر افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق بات کی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے انہیں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر فون کیا اور وہاں خواتین کے حقوق پر بات کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی نےانہیں فون کر کےافغانستان میں خواتین کےحقوق پربات کی۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ ملالہ نےافغان خواتین کی تعلیم اور  حقوق سے متعلق وزیراعظم کو خط بھی لکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر افغان حکومت عمران خان کی بات پر دھیان دیتی تو یہ حالات نہ ہوتے، افغان مسئلے کے حل کے لیے کام کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس کے بعد وہاں موجود امریکی فوجی اور افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے دار ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔

طالبان نے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد عام معافی کا اعلان کیا ہے اور عالمی برادری کو پیغام دیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرے۔

اس حوالے سے دنیا کے تمام ہی ممالک اپنی اپنی پالیسی ترتیب دے رہے ہیں کہ آیا طالبان کے اقتدار کو قبول کرنا چاہیے یا نہیں اور اسی حوالے سے پاکستان کی حکومت بھی غور و خوض کررہی ہے۔

مزید خبریں :