Time 17 اگست ، 2021
دنیا

امریکی فوج نے کابل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا

امریکی فوج کی جانب سے کابل ائیر پورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے جنرل ہینک ٹیلر کا کہنا ہے کہ امریکی میرینز کو لے کر ایک طیارہ کابل ائیر پورٹ پہنچ چکا ہے جب کہ امریکی فوجی دستے کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی فراہم کررہے ہیں۔

جنرل ہینک ٹیلر کے مطابق کابل میں  ڈھائی ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جن کے لیے  برطانیہ نے مزید 200 فوجی افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، اضافی فوجی برطانوی شہریوں کے افغانستان سے تیز انخلا میں مدد دیں گے۔

خیال رہے کہ افغانستان کی غیریقینی صورت حال اور ملک سے فرار کا راستہ نہ ملنے پر خوف اور مایوسی کا شکار لوگ چلتے طیارے پر لٹک گئے تھے جس کے نتیجے میں  کابل ائیرپورٹ پر امریکی طیارے سے گِرکر 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ 

افغان میڈیا کے مطابق فوجی طیاروں پر چڑھنے سے روکنے کےلیے امریکی فوج کی جانب سے  ہوائی فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد بھگدڑ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔

مزید خبریں :