مریم نواز کے بیٹے نے نکاح کی تقریب میں گانا گاکر سننے والوں کو حیران کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی نکاح کے روز گلوکاری  کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے بہترین انداز میں گانا گاکر سننے والوں کو حیران کردیا۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں جنید صفدراپنے نکاح کی تقریب کے روز بالی وڈ کے مقبول گانے’ کیا ہوا تیرا وعدہ ‘ کو خوبصورت آواز اور انداز میں گارہے ہیں۔

اس موقع پر جنید صفدر کے پہلو میں ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں جو شوہر کی گلوکاری سے محظوظ ہورہی ہیں۔

ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ جنید صفدر ایک بار پھر اپنے عزیز انکل حمزہ شہباز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے۔

جنید صفدر کی گلوکار ی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے  جسے صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2018 میں کراچی دورے کے دوران  شہباز شریف بھی ایک مقامی ہوٹل میں احمد رشدی کا مشہور زمانہ گانہ گا کر سب کو حیران کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :