26 اگست ، 2021
ایل این جی کی خریداری سے متعلق سیکرٹری پیٹرولیم کے نئے بہانے اور غلط بیانی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سامنے سیکرٹری پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں سردیوں کے لیے ایل این جی خریدنے کے لیے بہت پیسے دینے پڑتے ہیں جو پی ایس او کے پاس نہیں ہیں۔
تاہم جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں اہم حقائق اور ثبوت سامنے لائے گئے جن میں بتایا گیا ہے کہ ٹینڈر کئی ماہ پہلے کیا جائے یا ایک ماہ پہلے کیا جائے، پیسے کی ادائیگی 15روز پہلے ہی کرنا ہوتی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق ایل این جی کی خریداری کے فیصلوں میں تاخیر اور نااہلی کی وجہ سے ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں 500 ملین ڈالرز یعنی 83 ارب روپے کے مزید نقصان کا خدشہ ہے۔