Time 26 اگست ، 2021
پاکستان

نکاح کی تقریب میں گلوکاری، مریم نواز کے بیٹے کا بیان بھی سامنے آگیا

گلوکاری کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جنید صفدر کا بیان سامنے آیا ہے۔ فوٹو: فائل
گلوکاری کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جنید صفدر کا بیان سامنے آیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیٹےجنید صفدر کی اپنے نکاح کی تقریب میں گلوکاری کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

نجی ویب سائٹ دی کرنٹ کے ساتھ گفتگو  میں جنید صفدر نے بتایا کہ میں نے کبھی موسیقی کے لیے کوئی تربیت یا ٹریننگ نہیں لی بلکہ موسیقی سے میرا لگاؤ فطری ہے۔

’کیا ہوا تیرا وعدہ‘ گانے سے متعلق جنید صفدر کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا گانا ہے جسے سن کر ہی بڑا ہوا ہوں اور  اس کی تعریف میں خود بھی کرتا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں جنید صفدر کا کہنا تھا کہ انھیں معروف گلوکار  رفیع صاحب کے بہت سے گانے پسند ہیں اور  ان ہی کو سن کر بڑا ہوا ہوں، ان کے گانوں کے لیرکس بھی بہت جاندار  ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ جنید صفدر کی اپنے نکاح میں بالی وڈ گانے ’کیا ہوا تیرا وعدہ‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہو رہی ہے جسے  عام شہریوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بھی پسند کیا جا رہا ہے۔


مزید خبریں :