Time 29 اگست ، 2021
صحت و سائنس

اسکول میں بچوں کیلئے کس قسم کا ماسک زیادہ محفوظ ہے؟

2 سال سے زیادہ عمر کا کوئی بھی بچہ اسکول کے اندر ماسک لازمی پہنے:سی ڈی اے فوٹوفائل
2 سال سے زیادہ عمر کا کوئی بھی بچہ اسکول کے اندر ماسک لازمی پہنے:سی ڈی اے فوٹوفائل

کراچی: کورونا وائرس یعنی کووڈ 19 سے بچنے کے لیے امریکا کے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز  (سی ڈی سی) اور  امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس (اے اے پی) دونوں تجویز کرتے ہیں کہ 2 سال سے زیادہ عمر کا کوئی بھی بچہ اسکول کے اندر  ماسک لازمی پہنے۔

سی ڈی سی کے مطابق ایک ایسے ماسک کا انتخاب کیا جائے جس میں دھو سکنے اور سانس لینے کے قابل کپڑے کی  دو  پرتیں (لیئرز) ہوں اور اس میں ناک کی کلپ بھی ہو تاکہ ناک اور منہ مکمل طور پر ڈھانپے جا سکیں اور اطراف میں کوئی خلا نہ رہے۔

کچھ ماہرین صحت نے انتہائی خطرناک ڈیلٹا وائرس کی وجہ سے N95 یا KN95 استعمال  کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

بچوں کے سائز والے ماسک خریدیں اور انہیں اس کا عادی بنائیں فوٹوفائل
بچوں کے سائز والے ماسک خریدیں اور انہیں اس کا عادی بنائیں فوٹوفائل

بچوں کے لیے کس ماسک کا انتخاب کیا جائے؟

 بچوں کے لیے ماسک کے انتخاب کے حوالے سے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کے لیے ایک ایسا ماسک تلاش کریں جس میں آپ کا بچہ آرام دہ ہو تاکہ وہ اسے اسکول میں پورا دن پہن سکے۔

 یہ ماسک  مناسب طریقے سے فٹ ہونا چاہیے لہذا بچوں کے سائز  والے ماسک خریدیں اور انہیں اس کا عادی بنائیں۔

تاہم اگر آپ کا بچہ گلاسز (چشمے) کا استعمال کرتا ہے تو  پھر اسے ایڈجسٹبل نوز  پن والا ماسک استعمال کروائیں تاکہ شیشوں پر نمی نہ جائے اور  اسے دیکھنے میں پریشانی نہ ہو۔

چشمہ لگانے والے بچوں کو ایڈجسٹبل نوز پن والا ماسک استعمال کروائیں:ماہرین فوٹوفائل
چشمہ لگانے والے بچوں کو ایڈجسٹبل نوز پن والا ماسک استعمال کروائیں:ماہرین فوٹوفائل

ماہرین کی رائے

اے اے پی کی کونسل برائے اسکول ہیلتھ کی سربراہ سارہ بوڈے کہتی ہیں کہ وہ صرف ان ماسک کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرتی ہیں جو ڈھیلے ڈھالے اور گردن کے گرد پہننے کے لیے بنائے گئے ہیں اور انہیں بار  بار منہ اور ناک پر چڑھانا پڑتا ہو۔

ان کا کہنا تھا ایک بار جب آپ کو اپنے بچے کے لیے صحیح ماسک مل جائے تو  اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچہ اسے درست طریقے سے پہننا اور ہٹانا جانتا ہے۔

ماسک کو ہٹاتے وقت انہیں پیچھے سے کھینچ کر ہٹانا چاہیے:فوٹوفائل
ماسک کو ہٹاتے وقت انہیں پیچھے سے کھینچ کر ہٹانا چاہیے:فوٹوفائل 

ماہرین کے مطابق بچوں کو اپنے ماسک لگانے سے پہلے اور انہیں اتارنے کے بعد اپنے ہاتھ دھونا چاہئیں، اور  پہنتے وقت ماسک کو چھونے سے گریز کرنا چاہیے۔ ماسک کو ہٹاتے وقت انہیں پیچھے سے کھینچ کر ہٹانا چاہیے اور سامنے (لیئرز) والے حصے کو چھونے سے گریز کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :