Time 30 اگست ، 2021
پاکستان

وزیراعظم عمران خان کی 32 سال پرانی تصویر وائرل

عمران خان کی جانب سے 32 سال پرانی تصویر انسٹاپر شیئر کی گئی ہے— فوٹو فائل
 عمران خان کی جانب سے 32 سال پرانی تصویر انسٹاپر شیئر کی گئی ہے— فوٹو فائل

وزیراعظم عمران خان کی 32 سال پرانی تصویر  سوشل میڈیا پر وائرل ہو  رہی ہے۔

سوشل میڈیا کے مقبول ترین فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمران خان کی جانب سے حال ہی میں اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں عمران خان کو ہاتھ منہ پر رکھے بڑے انہماک سے کسی کو دیکھتے دیکھا جا سکتا ہے، تصویر  میں عمران خان بلیک شرٹ،بلیک کیپ پہنے ہوئے ہیں اور ان کی شیو اور بال بھی بڑھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ پاکستان کے شمالی علاقے اسکردو  میں 1989 میں  لی گئی تھی۔

عمران خان کی تصویر شیئر  ہوتے ہی سوشل میڈیا پر  وائرل ہو گئی اور اسے اب تک ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے پسند کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان اپنے آرکائیو سے آئے دن نایا ب، یادگار  پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کرتے رہتے ہیں۔

مزید خبریں :