مائیکروسافٹ نے ونڈوز 11کا اعلان کر دیا: نئے فیچرز کیا ہیں؟

ونڈوز 11صارفین کو 5 اکتوبر 2021 سے دستیاب ہوگی—فوٹوفائل
 ونڈوز 11صارفین کو 5 اکتوبر 2021 سے دستیاب ہوگی—فوٹوفائل

کراچی: مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 11صارفین کو 5 اکتوبر 2021 سے دستیاب ہوگا۔

لیکن ونڈوز 11 ہر صارف کو فوری طور پر نہیں ملے گی کیونکہ مائیکروسافٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اسے بتدریج رول آؤٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور سب سے پہلے جدید ترین سسٹمز پر اس کی اپ ڈیٹ فراہم کی جائے گی ۔

صارفین کو ونڈوز 11 کب  دستیاب ہوگی؟ 

مائیکروسافٹ کے مطابق 5 اکتوبر 2021 سے ، صارفین کو نئے سسٹم کی خریداری کے ساتھ ونڈوز 11 ملے گی۔

مائیکروسافٹ کو توقع ہے کہ ونڈوز 11 کا رول آؤٹ 2022 کے وسط تک مکمل ہو جائے گا ، لہٰذا آپ کو اپ گریڈ کرنے سے پہلے بھی کچھ مہینے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

مائیکروسافٹ پہلے ہی ونڈوز 11 میں بہت سے نئے فیچرز کا انکشاف کرچکا ہے—فوٹوبشکریہ مائیکروسافٹ
مائیکروسافٹ پہلے ہی ونڈوز 11 میں بہت سے نئے فیچرز کا انکشاف کرچکا ہے—فوٹوبشکریہ مائیکروسافٹ 

اگر آپ کے پاس ونڈوز 10 پی سی ہے جو اپ گریڈ کے لیے اہل ہے تو آپ کو اپ ڈیٹ کا نوٹیفکیشن موصول ہوگا ۔بصورت دیگر آپ خود بھی ترتیبات (Settings)> ونڈوز اپ ڈیٹ پر جا کر اپ ڈیٹس چیک سکتے ہیں۔

ونڈوز 11 میں کیا نیا ہوگا؟

مائیکروسافٹ پہلے ہی ونڈوز 11 میں بہت سے نئے فیچرز کا انکشاف کرچکا ہے ، جن میں زیادہ منظم ڈیزائن ،اسنیپ لے آؤٹ ، مربوط مائیکروسافٹ ٹیمزاور ایک نیا مائیکروسافٹ اسٹور شامل ہے۔

مائیکروسافٹ نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز بھی مستقبل میں مائیکروسافٹ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکیں گی تاہم یہ فیچر فوری طور پر لانچ کے وقت دستیاب نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :